
12 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں۔
ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنی اداکاری کے سفر، ذاتی اصولوں اور زندگی کے تجربات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے کم گواور تنہائی پسند شخصیت رکھتی ہوں۔
رمشا خان نے کہا کہ اگرمیری والدہ مجھے نہ ابھارتیں، تو شاید آج بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کرویڈیو گیمزکھیل رہی ہوتی۔
انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پرآمادہ کیا اور یہ فیصلہ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا اور کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں۔