
12 Apr 2025
(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا، اقوام عالم کا پاکستانی صنعت پر اعتماد بحال ہونے لگا، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اٹلی ، یونان اور سپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔