
12 Apr 2025
(ویب ڈیسک) عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 10 روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 15 اپریل کو حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 9 روپے فی لٹر تک کمی کی جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 6 ڈالر فی بیرل اور ایچ ایس ڈی میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی سے سامنے آیا ہے۔