
11 Apr 2025
(لاہور نیوز) پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہو گیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور افتتاحی تقریب میں جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔