
11 Apr 2025
(ویب ڈیسک) رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔
22قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 12 ہزار 125 روپے جبکہ 21 قیراط سونا 2 لاکھ 97 ہزار 938 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافہ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا جا رہا ہے۔