
11 Apr 2025
(لاہور نیوز) انتظامیہ مہنگائی مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
پیاز کی سرکاری قیمت 45 روپے، فروخت 60 روپے کلو ہو رہے ہیں، ٹماٹر 100، لہسن 550، ادرک 500، لیموں 200 روپے کلو فروخت ہونے لگے، کریلے 200، میتھی 100، آلو 70، پھول گوبھی 50 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں میں خربوزہ 130، امرود 200، گرما 160، ایرانی کھجور 550 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، حکومت برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ کر سکی۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 750 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، فارمی انڈوں کی قیمت 220 روپے فی درجن برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 480 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔