اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے کوربن بوش پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی لگادی

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کے ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے پر پابندی عائدکردی۔

کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے معاہدے کے باوجود بھی پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا تھا، کوربن بوش نے پی ایس ایل پر ایک اور لیگ کو ترجیح دی تھی۔

پی سی بی کے مطابق کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کی وجہ سے جرمانےکی رقم بتانے سےگریز کیا ہے، آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔

کوربن بوش کا کہنا ہےکہ میں اپنے کیے پر شرمندہ اور پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں، پشاور زلمی کے فینز کو مایوس کرنے پر معافی مانگتا ہوں، اپنے عمل کی تمام تر ذمہ داری اور اس پر سزا کو قبول کرتا ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے