اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونیوالی پہلی انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نور زمان نے اپنے نام کر لیا۔

ڈی اے کریک کلب میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے پانچ گیمز پر مشتمل فائنل پاکستان کے نور زمان نے مصری حریف کریم الترکی کٰکلاف دو صفر کے خسارے سے کم بیک کے بعد تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے، انڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر انعام دیا گیا۔ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا، چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

نور زمان جیت کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر نور زمان نے کہا کہ فائنل جیتنے کے لیے سخت محنت کی، میری محنت کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا، انہوں  نے کہا کہ جیت پورے ملک کے لیے اعزاز ہے، میچ کے لیے پریشر نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، آخری لمحےتک فائٹ کی اور کامیابی اپنےنام کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا، دیکھنے میں بڑا لطف آیا، نور زمان  نے بڑی مہارت سے کھیلا اور جیت اپنے نام کی، ہمارے کھلاڑی اسی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles