اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ، جو بھی ٹیم جیتے، پاکستان ہی جیتے گا: کپتانوں کی پریس کانفرنس

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، پورا پاکستان سارا سال پی ایس ایل کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، اس ٹورنامنٹ میں جو ٹیم بھی جیتے، پاکستان ہی جیتے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ کے آغاز سے ایک روز قبل اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے اس اہم ایونٹ کیلئے اپنے اپنے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

شاہین شاہ آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کرکٹ میں پچھلے 10 سالوں سے جتنے لوگ آرہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پیداوار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ہمارا مقصد قومی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کی فراہمی ہے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس بار نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں اور میں اس حوالے سے پرجوش ہوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔

بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کل سے پی ایس ایل شروع ہورہا ہے اور اس میں شامل تمام ٹیمیں متوازن ہیں، ہر ٹیم نے بہترین کھلاڑی شامل کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے وینیو اور اس کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تشکیل دی ہے۔

محمد رضوان

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں سب کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں، اگر ہمارے نتائج درست نہیں آتے ہیں تو تنقید کرنا ان کا حق ہے، پورا پاکستان سارا سال پی ایس ایل کا انتظار کررہا ہوتا ہے، اس ٹورنامنٹ میں جو ٹیم بھی جیتے، پاکستان ہی جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی نتائج کی پرواہ نہیں کی، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہیں، ہم کوشش کرسکتے ہیں، باقی اللہ کی مرضی کہ وہ جیت دیتا ہے یا سیکھنے کا موقع دیتا ہے، ٹیم میں ہر کسی کے پاس اپنا اپنا اختیار ہے تاہم جس کے پاس جو اختیار ہے اسے اس کا جوابدہ ہونا چاہئے ۔

شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں جب بھی کھیلتے ہیں ہم بہت زیادہ پرجوش ہوتے ہیں، یہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، جب ہم نے یہاں سے شروع کیا تھا وہ اتنی اچھی شروعات نہیں تھیں کیونکہ ہمیں اس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیسے کھیلنا ہے، اس بار مداحوں کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

حسن علی

کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ہم نے اس بار ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان میں جو ٹیمیں پاور پلے اچھا کھیلتی ہیں اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لیے ہم  نے بیٹنگ لائن میں تبدیلی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں محسوس ہوا کہ ہماری فاسٹ بولنگ میں مسائل ہیں اس لیے اس بار کوشش ہے کہ اسے بھی بہتر بنائیں، اس لیے ہم  نے بین الاقوامی اور ملکی فاسٹ بولرز ٹیم میں شامل کیے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شائقین کیلئے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

سعود شکیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار آپ کے کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے اور کبھی ایونٹ شروع ہوتا ہے تو کسی کو انجری ہوتی ہے، یہ ساری چیزیں آپ کی پرفارمنس پر اثر ڈالتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال کوشش کی ہے کہ پچھلے سال کی غلطیوں کو سدھاریں اور کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور مداحوں کو تفریح فراہم کریں۔

سلمان نصیر

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کیلئے پی ایس ایل کے ہمارے تمام شراکت دار پاکستان میں جمع ہیں جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بار ایونٹ کچھ مختلف انداز میں کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس بار اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں کمنٹری کا آپشن موجود ہو گا، ٹرافی ٹور کے دوران کوشش کی کہ ان 4 شہروں سے باہر نکلے جہاں میچز ہوتے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles