اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، کمپنیوں نے درخواست جمع کرا دی

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر، گیس کی قیمتوں میں 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔

سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 735 روپے 59 پیسے اضافے کی درخواست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 139 روپے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی۔

اوگرا گیس کمپنیوں کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گی، سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور پشاور میں سماعتیں ہوں گی، سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔

عوامی سماعتوں کے بعد اوگرا تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو گا، گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کر دیں، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست دائر کی، سوئی ناردرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔

سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی، سوئی سدرن  نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی سدرن  نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے