اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے: شیخ وقاص اکرم

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے بلکہ انہیں بروقت ادائیگی، کھاد، بیج اور پانی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہوئے اور ملکی گروتھ ریٹ 6.5 فیصد تک پہنچا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کسان اتحاد کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے جبکہ گندم کا ریٹ 5 ہزار روپے فی من مقرر کرے اور کسانوں کو وہ عزت اور حقوق دے جس کے وہ حقدار ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے، کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles