اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیوں، کاروباری افراد کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

دستاویزات کے مطابق ایف بی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیوں اور کاروباری افراد کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی، گزشتہ تین سال کے دوران رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

ایف بی آر میں رجسٹرڈ 82 لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیاں پنجاب کی نکلیں، سندھ کی 28 لاکھ 76 ہزار، خیبرپختونخوا کی 8 لاکھ 18 ہزار کاروباری افراد اور کمپنیاں ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد کی 4 لاکھ 67 ہزار، بلوچستان کے 2 لاکھ 21 ہزار کاروباری افراد اور کمپنیاں ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں، ایف بی آر  نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کر دیں، وزارت خزانہ نے تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے گزشتہ تین سال کے دوران ملازمین سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، گزشتہ تین سال کے دوران سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا۔

غیر سرکاری تنخواہ دار افراد سے گزشتہ تین سال کے دوران 634 ارب روپے وصول ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے، مالی سال 2023سے 24 کے دوران سرکاری اور نجی ٹیکس دہندگان سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔

گزشتہ تین سال کے دوران سرکاری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 1 لاکھ 94 ہزار کا اضافہ ہوا، نجی سیکٹر کے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں گزشتہ تین سال کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے