09 Apr 2025
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف پی سی سی کی سفارش پران لینڈ ریونیو انسپکٹرزکی تقرریاں کر دیں،ایف بی آر کی جانب سے مجموعی طور پر ان لینڈ ریونیو کے 438 انسپکٹرز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں 35 تقرریاں کی گئی ہیں، لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور میں 10 انسپکٹرز آئی آر کی تقرریاں کی گئی ہیں۔
42 انسپکٹرز کی ذمہ داریاں ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے سپرد کی گئی ہیں، ایف پی ایس سی امتحان میں کامیاب گریڈ16 کے انسپکٹرز کو مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔
تمام انسپکٹرز کو23 اپریل سے قبل متعلقہ ٹیکس دفاتر میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، تمام فیلڈ فارمیشنز کومذکورہ انسپکٹرز آئی آر کی شمولیت پر ڈیٹا بورڈ کوبھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
