اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازم

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کے لیے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور طالبات کے میک اپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کے لیے بھی ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کے لیے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی، اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں سکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کے لیے زیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور اونچی ہیلز پہننا ممنوع قرار دے دیا تھا جبکہ مرد اساتذہ کو بھی جینز، ٹی شرٹ پہننے سے روک دیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا تھا۔

بعد ازاں محکمہ تعلیم سندھ نے ڈریس کوڈ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

محکمہ تعلیم نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی گئی، اساتذہ کے لیے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کے بجائے رہنما اصول سمجھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے