
(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 13 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم، 4 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 5 پھلوں کی قیمتیں مستحکم اور 2 میں کمی دیکھنے میں آئی۔
پھلوں میں خربوزہ کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، امرود کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی، کیلا 260، سیب کالا کولو 325، کھجور آصیل 430، ایرانی کھجور 460، کینو 520 روپے میں مستحکم رہے۔
سبزیوں میں ادرک تھائی لینڈ و چائنہ کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی، دیسی لہسن کی قیمت میں 10، چائنہ لہسن کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی، لیموں چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کے علاوہ شملہ مرچ 50، لوکی 50، شلجم 30، چائنہ گاجر 50، بھنڈی 200، اروی 160، بند گوبھی 30، کھیرا 30، پھول گوبھی 30، بینگن 50، کریلا 120، پیاز 50، فریش آلو 50 روپے میں مستحکم رہے۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔