اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کے ترانے پر عوامی تنقید کا معاملہ، علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے اپنے ترانے سے سنسنی پھیلانے والے معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہمیشہ ایسا ترانہ بنانا ہوتا ہے جو ہر پاکستانی گنگنا سکے۔

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ میرا جذباتی رشتہ ہے، آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی اور اپنے گانے اور پرفارمنسز کے ذریعے رونق کو بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی چیز میں خود کو اتھارٹی نہیں سمجھتا بلکہ ایک عاجز فنکار کے طور پر صرف کوشش کرتا ہوں، نتیجہ عوام پر ہے، اس بار ترانے میں صرف میری ہی نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کی بھی آوازیں شامل ہیں تاکہ تنوع آئے اور ہر کسی کو اپنا رنگ دکھانے کا موقع ملے۔

گلوکار نے پی ایس ایل ترانہ گانے پر اپنے خلاف تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنا گانا چھنوں لانچ کیا اور وہ راتوں رات مقبول ہوا تو بہت سے قریبی دوستوں تک نے میرے خلاف فورمز پر لکھنا شروع کردیا کہ میں موسیقی کے قابل نہیں، میں نے پاکستان کے میوزک کو برباد کردیا ہے، اس وقت مجھے بہت دکھ ہوا لیکن والد نے کہا کہ تمہارا جواب تمہارا کام ہوگا تب سے میں نے ہمیشہ کام کو بولنے دیا۔

انھوں نے کہا کہ جہاں عزت ملتی ہے وہاں کچھ نہ کچھ منفی باتیں بھی سامنے آتی ہیں مگر ان کا مقصد صرف آپ کو الجھانا اور حوصلہ توڑنا ہوتا ہے۔علی ظفر نے فلسفی سقراط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انسان کے پاس دلیل ختم ہوجاتی ہے تو وہ منفی زبان پر اتر آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے