کھیل
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: قومی ٹیم کی پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کی مشقیں کیں
07 Apr 2025
07 Apr 2025
(لاہورنیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے قومی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن، کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
کوالیفائر راؤنڈ کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، ایونٹ میں شامل چھ ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،پاکستانی ٹیم آج ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہناتھا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہو گا۔
