اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سندھ،خیبرپختونخوا میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی اہم دریافت

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہورنیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے ملکی معیشت کو استحکام ملنے کی امید پیدا ہوگئی۔ماڑی انرجیز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ہائیڈروکاربن کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،سندھ میں او جی ڈی سی ایل نے کامیابی کے ساتھ دریافت شدہ کنویں سے پیداوار کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس کنویں سے یومیہ 115 بیرل خام تیل، 7 ملین مکعب فٹ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کی جا رہی ہے، یہ کامیابی ایس آئی ایف سی کی رہنمائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کوششوں کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب ماڑی انرجیز نے خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں ہائیڈروکاربن کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں، یہاں سے 23.85 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور 122 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے، یہ کمپنی کی مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles