اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکا کو واضح کر دیا دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: طارق فاطمی

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں،خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

معاون خصوصی برائے خارجہ امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles