اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستانی باؤلرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالا

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالا۔

نیپئر میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستانی ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں قومی ٹیم نے 43 ایکسٹراز کے رنز لٹائے۔

پاکستانی باؤلرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیئے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں (47 ایکسٹراز) کے رنز دیئے تھے۔

اسی طرح 1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹراز کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھی پاکستان نے اپنے نام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles