اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، صدر مملکت نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مسقبل ہیں، اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں، صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیر کفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔

صدر مملکت نے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلٹس کا تحفہ دے رہا ہوں، تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں۔

تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم  کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں، پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

فاروق حبیب نے کہا کہ فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہا ہے، یتیم اور محروم بچوں کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم  نے یتیم بچوں کی ایوانِ صدر میں میزبانی اور حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles