اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اڑھائی گھنٹے جیل گیٹ کے پاس بیٹھے رہے، ملاقات نہیں کرائی گئی: علیمہ خان

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب نے دو منٹ وکیل کا انتظار نہیں کیا اور سماعت ملتوی کر دی، آج ہم جیل میں ملاقات کے لیے وقت پر آگئے تھے تاہم اڑھائی گھنٹے گیٹ کے پاس بیٹھے رہے لیکن فیملی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان  نے کہا کہ ملاقات نہ کرانے کی ہمیں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اگلے دو ہفتے ہماری ملاقات نہیں ہو سکے گی، کیا بانی سے سارے رابطے ختم کرنا چاہتے ہیں؟۔

علیمہ خان  نے کہا کہ بانی کے کیسز میں بھی تاخیر کی جا رہی ہے، ہمیں پتا چلے گا کہ کون اوپر سے آرڈر دے رہا ہے؟ ہم اوپر سے آرڈر دینے والوں کے پاس چلے جاتے ہیں، یہ ہمیں ایک دفعہ بتا دیں بانی سے کیا چاہتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ سوائے اللہ کے کسی سے مدد نہیں مانگے گا، بانی پی ٹی آئی نے وکلا سے بلوچستان کے حالات پر تحفظات کا اظہار کیا، ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا، وکلا بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کریں گے۔

علیمہ خان  نے کہا کہ جن سے بانی ملاقات کرنا چاہتے ہیں ان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، گزشتہ ہفتے بانی کو کتابیں دے کر گئے تاحال نہیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کرائی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کونسا اصول ہے کہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کریں گے، یہ کب تک ظلم کریں گے بانی ڈٹ کر کھڑے ہیں، 26 نومبر کے بعد ہمارے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles