
(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) سیزن 10کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔
پیر کو پی ایس ایل ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد ورچوئل ہوا۔ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے جارج لینڈے کو کاربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کرلیا جبکہ گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کی جگہ کو ریزرو رکھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے الیکس کیری کو جنوبی افریقا کے رسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پرسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں بنگلادیشی اوپنرلٹن داس اور کین ولیمسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپمین کی جگہ کو ریزرو کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو نیا کپتان بنا دیا ہے، فرنچائزنے وارنر کو یہ ذمہ داری شان مسعود کی جگہ سونپی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔ یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔