اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سٹیج پر نہ بلانے کے پیچھے جو ہاتھ کارفرما تھے ان کا سب کو پتہ ہے: سی او او سمیر احمد

22 Mar 2025
22 Mar 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میں وہاں موجود تھا مگر انہوں نے سٹیج پر نہیں بلایا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا ہم نے آئی سی سی سے احتجاج کیا تھا مگر انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا، ہم اسے شدید انتظامی بدنظمی کہیں گے مگر اس کے پیچھے جو ہاتھ کار فرما تھے ان کا سب کو پتا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بارش کی وجہ سے سٹیڈیم کی چھت لیک ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ دوبارہ مرمت کر دی گئی اور ٹھیکیدار سے نقصان کا ازالہ بھی کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں رُوف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی، سٹیڈیم میں لیکیج کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں، قذافی سٹیڈیم میں جہاں جہاں لیکیج ہوئی اس کی ٹھیکیدار سے مرمت بھی کروائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles