
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں نیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ سکول اور کالج لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، سکول اور کالج لیول سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد گراس روٹ لیول سے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن 10 اپریل سے 10 مئی تک ہو گی، رجسٹریشن کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر، اکتوبر میں ایک ٹورنامنٹ بھی ہو گا جو 40 اوورز پر مشتمل ہو گا، ہم اس کے لئے کمرشل سپانسرز کو بھی لائیں گے، اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنلز کے لئے لائیو براڈ کاسٹنگ بھی ہو گی۔اس موقع پر رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے لئے بھی کالج اور یونیورسٹی لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بھی اسی پورٹل سے ہو گی، اس کا مقصد خواتین کو زیادہ سے زیادہ خواتین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا ہے۔