
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
رات گئے 7 ہسپتالوں سے کروڑوں مالیت کی چوری شدہ ادویات پکڑی گئیں، پولیس چوکی جنرل ہسپتال نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چلڈرن ہسپتال ، لاہور جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے چوری شدہ ادویات کا بھاری سٹاک برآمد کیا گیا، ایم ایس پی آئی این ایس کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے تیاری شروع کر دی گئی۔
گرفتار تینوں افراد کا تعلق نجی سیکٹر سے ہے، ادویات چوری میں ہسپتال کے ملازمین کے بھی ملوث ہونے کا خدشہ ہے، ملزم جنرل ہسپتال کے سرکاری انجکش مریضوں کو فروخت کرتا تھا۔