اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، ہسپتال ہائی الرٹ

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھیلنے والی مہلک بیماریوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہو سکتے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

 مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں آگاہی بینرز اور کاونٹرز بنائے جائیں، تمام ضروری ادویات ہسپتالوں میں موجود ہونی چاہئیں، ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال انہی بیماریوں سے بہت سےلوگ متاثر ہوتے ہیں، بیماریوں کی روک تھام کیلئے آگاہی بہت ضروری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles