
13 Mar 2025
(لاہور نیوز) عملے کی مبینہ غفلت سے گنگارام ہسپتال کی نرسری میں نومولود بچی جھلس گئی۔
جھلسنے کے باعث بچی کے جسم پر زخم بن گیا، جھلسنے کی وجہ پوچھنے پر ہسپتال عملے نے والدین کو نرسری سے باہر نکال دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچی کو انکیوبیٹر میں ڈرماٹائٹس کی شکایت ہوئی، بچی تندرست ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بچی کے والد کا کہنا ہے طبی عملے کی غلطی سے انکیوبیٹر مشین کا درجہ حرارت زیادہ ہوا، بچی مشین میں پوری رات جلتی رہی، متاثرہ بچی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔