اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوستانہ ہاکی سیریز: جرمنی جونیئر ٹیم نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیدی

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(لاہور نیوز) جرمنی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو فرینڈلی ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی۔

لاہور ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان جرمنی دوستانہ ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

جرمنی کی طرف سے بین ہسباخ نے دو جبکہ ایلک وان شیورین اور جان ڈامرٹز نے ایک ایک گول سکور کیا ، پاکستان کے کپتان حنان شاہد، رانا ولید اور حمزہ فیاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پاکستان اور جرمنی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 8 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے صدر میر طارق بگٹی، سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد علی اور پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود نے میچ دیکھا، پنجاب ہاکی کے صدر اولمپئن آصف باجوہ، سابق کھلاڑی شہباز سینئر، خواجہ جنید، انجم سعید اور مسعود الرحمان بھی مقابلہ دیکھنےکیلئے سٹیڈیم میں موجود تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے