اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز، پاکستان کا 25 رکنی دستہ اٹلی پہنچ گیا

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) سپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا۔

15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے، پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

ونٹر گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے، مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔

سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس میں 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہوں گے جبکہ 2 مرد اور 2 خواتین کوچز ان کی رہنمائی کریں گے،2 خواتین سمیت 3 آفیشلز،1 مرد اور 1 خاتون ڈاکٹر، 2 ایڈیشنل آفیشلز بھی دستہ کا حصہ ہوں گے جبکہ خواتین پر مشتمل 6 رکنی وفد گلوبل یوتھ لیڈر شپ سمت میں شریک ہوگا۔

وفد میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، صوابی اور گلگت کے شرکاء شامل ہیں جو پاکستان کی اسپیشل اولمپکس کمیونٹی کی متنوع نمائندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے