اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر سٹیو سمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سٹیو سمتھ  نے بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ یہ سفر میرے لئے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کریں، ٹیسٹ کرکٹ میرے لئے ترجیح رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا منتظر ہوں، دورہ ویسٹ انڈیز اور پھر انگلینڈ ہوم سیریز کا منتظر ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کرکٹ میں بہت حصہ ڈال سکتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے