اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن،اداکارہ کی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نیلم منیر پر سرجری کروانے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے نئے ڈرامہ سیریل مہشر کی وجہ سے ان دنوں خبروں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ نیلم منیر کے نئے روپ نے ناظرین کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی ہے۔اس ڈرامے کی کئی اقساط میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھنے میں آئی ہے جو کہ اکثر و بیشتر چہرے پر کسی قسم کی سرجری کے بعد نمودار ہوتی ہے۔ 

اس ڈرامے میں اداکارہ کا چہرہ نمایاں طور پر مختلف نظر آرہا ہے اور وزن نہ بڑھنے کے باوجود ان کے چہرے کی سوجن نے اس افواہ کو ہوا دی ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں سرجری کروائی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوٹاکس فلرز یا کوئی اور کاسمیٹک طریقہ کار اپنایا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر اتنی بڑی تبدیلی نمایاں ہے۔

نیلم منیر کے بہت سے مداح اس تبدیلی سے حیران اور ناخوش ہیں، کیونکہ ان کے مطابق نیلم کی عمر صرف 32 سال ہے اورانہیں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ اس تبدیلی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن مہشر میں ان کا نیا روپ مداحوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے