
03 Mar 2025
(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
رپورٹس کے مطابق جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث اب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، 21 سالہ کوپر کونولی 3 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے بھی آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔