اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نےاستعفیٰ دیدیا

01 Mar 2025
01 Mar 2025

(لاہور نیوز) چیمپئنزٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔

اس موقع پر انگلش کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں، میں چاہتا تھا وہ کپتانی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جوز بٹلر نے بطور کپتان کافی اچھا پرفارم کیا، اگلے کپتان کے حوالے سے آخری میچ کے بعد مشاورت کریں گے۔

یاد ر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles