
01 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمت میں کمی پر شہری مایوس اور معمولی کمی کو مسترد کر دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ روپے میں اور کمی چند پیسوں میں کی جاتی ہے، پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا، حکومت پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی بھی زحمت نہ کرتی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی، فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 5 روپے 31 پیسے سستا ہونے سے 258 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔