
01 Mar 2025
(ویب ڈیسک) ایف بی آر فروری کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو 8 ماہ میں 601 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ایف بی آر نے فروری میں 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے جمع کئے۔
ایف بی آر نے جولائی سے فروری تک 7349 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔
جولائی سے فروری تک ایف بی آر کا ہدف 7995 ارب روپے مقرر تھا۔