کھیل
کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج ہوگا
01 Mar 2025

01 Mar 2025
(لاہور نیوز) کون ہوگا شطرنج کا چیمپئن؟ وزیراعلیٰ سندھ اور مہک مقبول کے درمیان بڑا معرکہ آج ہوگا۔
سرکاری سکول کی طالبہ نے بڑا چیلنج کر دیا، شطرنج کے تخت پر کون ہوگا فاتح؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا دلچسپ مقابلہ سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپئن شپ جیتی ہے۔