اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم، کیگروز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

آسٹریلیا  نے افغانستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 12.5 اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 109رنز بنائے اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 59رنز اور سٹیون سمتھ 19رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میٹ شارٹ تھے جنہوں  نے 20 رنز بنائے ان کی وکٹ عظمت اللہ عمرزئی  نے حاصل لی۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا  نے چار پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

افغانستان اننگز

اہم میچ میں افغان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہو گئے تاہم ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اتل  نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ابراہیم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بعدازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ  نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، صدیق اللہ بھی 85 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔

عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغان سکواڈ

افغان سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم

آسٹریلوی سکواڈ کپتان سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں  نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم  نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles