اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر نے محفل میں نے سلام کے جواب میں بدتمیزی کی: ریشم

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک محفل میں سلام کرنے پر معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے بدتمیزی کی اور اونچی آواز میں انہیں کہا کہ دور ہوجاؤ مجھ سے، میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتا’۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ریشم نے بتایا کہ ماضی میں بھی وہ خلیل الرحمٰن قمر کی مداح ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہیں۔ ان کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر میں تکبر اور غرور ہے، وہ اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرنے کے عادی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر کو ان کے لکھے ہوئے ڈائیلاگز کی وجہ سے عزت ملتی تھی اور اب انہیں ان کے لیے لکھے گئے الفاظ پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

ریشم نے کہا کہ ابھی انہوں نے خلیل الرحمٰن کے کچھ ڈرامے دیکھے جو کہ ہوبہو بھارتی ڈراموں اور فلموں کی کاپی تھے۔

اداکارہ کے مطابق خدا جب کسی کو نوازتا ہے تو اسے اپنی حیثیت نہیں بھولنی چاہیے اور خدا جس کو نوازتا ہے، اس سے چھین بھی سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کم سن بھانجی کو ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامہ بہت پسند تھا، اس لیے انہوں نے ہمایوں سعید کو کہا تھا کہ وہ جب بھی لاہور آئیں تو ان کے گھر لازمی آئیں۔

ان کے مطابق ایک مرتبہ ہمایوں سعید ان کے گھر آئے اور انہیں ساتھ میں ایک پروگرام میں چلنے کا کہا اور وہ ان کے ساتھ چلی گئیں۔

ریشم کا کہنا تھا مذکورہ پروگرام میں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے اور انہوں نے انہیں جا کر سلام کیا۔

ریشم نے بتایا کہ ان کے سلام کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے بدتمیزی کی اور چلا کر انہیں کہا کہ وہ ان سے دور ہوجائیں، وہ ان سے بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ ساز کی بدتمیزی کا جواب دے سکتی تھیں لیکن وہ اپنی عزت کی خاطر خاموش ہوگئیں اور محفل کا خیال رکھتے ہوئے خاموشی سے ایک جگہ بیٹھ گئیں۔

ریشم کے مطابق انہیں اینٹ کا جواب اینٹ سے دینا آتا ہے لیکن انہیں اپنی عزت پیاری تھی، اس لیے وہ ڈرامہ ساز کی بدتمیزی پر خاموش ہوکر بیٹھ گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے