
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری بڑی محنت کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی لائن لاسز کم کرنا ہوں گے، بدقسمتی سے بہت سارے ایسے علاقے ہیں جو بجلی بل ہی نہیں دیتے، پشاور میں بجلی کے لائن لاسز 30 فیصد سے زیادہ ہیں۔
محمد علی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں 40 سے 50 فیصد لوگ بجلی بل نہیں دیتے، سالانہ 600 ارب کا نقصان ہوتا ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے بچت ہو گی۔