اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’’لَو گُرو‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’لَو گُرو‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور سپر سٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بے حد پسند کیا جاتا ہے، بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔

تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوگی، ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے، رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’لَو گُرو‘ رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی ہدایتکاری معروف فلمساز ندیم بیگ نے کی ہے۔

شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ جوڑی نے اپنی اس فلم کی عکس بندی پاکستان کے مختلف مقامات سمیت برطانیہ میں کی ہے، تاہم اس فلم کی سٹوری کیا ہے یہ اس کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے