اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کا مورال بلند، آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں: حشمت اللہ شاہدی

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آسٹریلیا ٹف ٹیم ہے، اچھا مقابلہ کریں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔

حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، یہی ہدف ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سادہ پلان رکھیں گے، افغان فینز ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف بھی سپورٹ کیا، امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی تماشائی آئیں گے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سپنرز اچھے ہیں، اگر تھوڑی سی بھی مدد ملے تو ہم کسی کے خلاف بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اب سارا فوکس کل کے میچ پر ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہمارا جو پلان ہے اسی پر عمل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے