اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، مہنگائی کم ہوئی ہے: وزیر خزانہ

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(ذیشان کاکاخیل) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) دوبارہ ری لانچ ہو رہی ہے، یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں، یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائے گا، پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، امریکا سے آئے مشیروں سے ملاقات کی ہے، کرپٹو کرنسی کیلئے کرپٹو کونسل بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، 20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہیں، کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اگر اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے، کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات یہ وفد دیکھے گا، 6 مہینوں کے ریویو کیلئے اگلے مہینے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے، امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles