اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہ مبارک اور عید کے دوران ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(لاہور نیوز) ماہ مبارک اور عید کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلا میں رمضان المبارک اور عید کے دوران اشیا خور و نوش کی قیمتوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا، گھی اور چینی سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام  کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر  نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی، صوبائی نمائندوں  نے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور قیمتوں سمیت سٹاک کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک اور عید کے دوران غیر ضروری مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں، سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں جبکہ اشیاء خور و نوش کی موثر مارکیٹ مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles