اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(ویب ڈیسک) افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغان بلے باز ابراہیم زدران نے انگلینڈ کیخلاف 146 گیندوں پر 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 177 رنز کی اننگ کھیلی، جس کے بعد وہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے بین ڈکٹ کے پاس تھا ، انہوں نے چند روز قبل آسٹریلیا کیخلاف 165 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو کہ اب دوسری بڑی اننگز بن چکی ہے، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے نتھان ایسٹل ہیں جنہوں  نے 177 گیندوں پر 145 رنز بنائے جبکہ چوتھا نمبر زمبابوے کے اینڈی فلاور کا ہے اور انہوں نے بھی 145 رنز کی اننگز کھیلی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles