اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی اسمبلی توانائی کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈیوژن لیسکو پر برس پڑے

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن لیسکو پر برس پڑے کہ لیسکو نے پچھلے سال 82 ارب روپے کے نقصانات کیے ہیں۔

ممبر کمیٹی رانا محمد حیات کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ 20 گھنٹے تو فیڈر بند کر دیتے ہیں پھر نقصانات کیسے ہو گئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اداروں کی جتنی مرضی نجکاری کر لیں اجارہ داری ختم نہ کی تو نقصان کم نہیں ہوں گے، جب تک مقابلہ نہیں ہو گا ڈسکوز کی مناپلی ختم نہیں ہو گی، کے الیکٹرک کی نجکاری کی گئی لیکن اس کی ابھی بھی اجارہ داری ہے، کراچی کے لوگ صرف کے الیکٹرک سے بجلی لینے پر مجبور ہیں، ایک کمپنی ٹھیک نہیں تو دوسری کے پاس جانے کا آپشن تو ہو۔

جس کے جواب میں سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اسی لیے تو ہم بجلی کی آزاد مارکیٹ بنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ صارفین کمپنیوں سے اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے، بہت جلد بجلی صارفین اپنے میٹر کی خود ریڈنگ کرنے کے قابل ہوں گے۔

انہوں  نے بتایا کہ تمام ڈسکوز کی موبائل ایپس کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، صارفین میٹر ریڈنگ کی تاریخ پر خود موبائل سے تصویر بنا کر بھیج سکیں گے، آئی ایم ایف سے بجلی بلوں پر ٹیکسز کم کرنے پر بات کر رہے ہیں، بجلی بلوں سے ایف بی آر کو 8 سے 9 سو ارب روپے ٹیکس جا رہا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر شفٹ کرنے کیلئے بلا سود قرضوں پر کام کر رہے ہیں، اسلام آباد میں 8 لاکھ میٹرز تبدیل کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید 12 لاکھ میٹرز کو سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے