اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(ویب ڈیسک) آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہو گی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیں گے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما رضا عباس  نے کہا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کو صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان سے کوئی تعلق نہیں، آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے، انہوں  نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کینسل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles