
26 Feb 2025
(لاہور نیوز) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مقامی گیس کی پیداوار میں 481 ایم ایم سی ایف ڈی کی یومیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گیس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ، نئی کمپنیاں گیس تلاش نہیں کر رہیں، سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے متعدد تیل اور گیس کی کمپنیاں کام بند کر چکی ہیں۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 20-2019 میں مقامی گیس کی پیداوار 3 ہزار 597 ایم ایم سی ایف ڈی تھی ، سال 24-2023 کے دوران گیس کی پیداوار 3 ہزار 116 ایم ایم سی ایف ڈی پر آ گئی۔