اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کے شیڈول کا اعلان

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہورنیوز) ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کی منظوری دی گئی۔

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال 23 جنوری سے 31 جنوری تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور گیمز کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کا ذکر ہوا۔ شرکا کا کہناتھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیا بلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔

دوسری جانب سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ہم تیار ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز خطے میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں، ڈی جی خضرافضال کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت کئی انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles