اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی  جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 889 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 197 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 23 ارب 76 کروڑ 86 لاکھ 60 ہزار 167 روپے مالیت کے 29 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار 594 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles